
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کےخلاف سخت ایکشن لوں گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں عاشورہ کے پرامن طور پر منانے پر قوم کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملی ہے فرقہ واریت کے شعلے بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے، میں فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کےخلاف سخت ایکشن لوں گا۔


































