Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

عمران خان نے خصوصی تعلیم منصوبے کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے ملک کے 400 ہائر سیکینڈری اسکولز میں اسپیشلائزڈ (خصوصی) تعلیم متعارف کروانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 400 ہائر سیکینڈری اسکولز میں جامعات کے تعاون سے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی (ایس ٹی ای ایم) منصوبے کے آغاز پر اپنی رضا مندی ظاہر کی۔ مذکورہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین اور دیگر سینئر حکام موجود تھے۔ دفتر وزیراعظم کے مطابق پہلے مرحلے میں 40 اسکولز میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے لیے خصوصی لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے ذریعے 400 اسکولوں میں تقریباً ایک لاکھ بچے کو جدید علوم میں تربیت اور تعلیم کے لیے رسائی ہو گی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے سے جڑی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس سے متعلق منصوبوں کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کی۔
فواد چوہدری نے وزیراعظم کو گزشتہ 2 برس میں اہم منصوبوں اور کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مستقبل کے منصوبے بتائے۔ مزید برآں عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس میں انجینئرنگ اور امرجنگ ٹیکنالوجی کے لیے مجوزہ یونیورسٹی پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ بریفنگ میں صاف پانی کی فراہمی کے منصبوے اور ملک بھر میں نوجوان اور خواتین کےلیے معلقہ ملازمتوں کی فراہمی پر بھی توجہ دی گئی۔ فواد چوہدری نے طبی سامان کی پیداوار بڑھانے اور برآمدات میں تیزی کے لیے ایک روڈمیپ بھی پیش کیا۔ وزیراعظم کو زراعت کے شعبے کو جدید بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس کی پیداوار بڑھانے کے تفصیلی منصوبے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے زراعت کے شعبے کے لیے مجوزہ سائنسی منصوبوں کی تعریف کی اور ان منصوبوں کو جاری رکھتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران حفاظتی کٹس، وینٹی لیٹرز اور دیگر سامان تیار پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور ان کی وزارت کی کوششوں کی تعریف کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular