لاہور(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ احمد اقبال رضوی سمیت مرکزی وصوبائی قائدین نے علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے ممتاز عالم دین ، خطیب اہل بیت ؑاور داعی وحدت علامہ محمد عون نقوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا ، علامہ محمد عون نقوی کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم وحدت واخوت کے داعی اور قوم کا قیمتی سرمایہ تھے ، ان کی دینی ، علمی و مذہبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پرنہیں ہوسکے گا۔خدا مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- علامہ محمد عون نقوی کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے،…
علامہ محمد عون نقوی کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ ناصرعباس جعفری
-
Ilyas - اپریل 22, 2021
- قومی خبریں
- 8
- 0 minute read


































