حضرت یونس ؑ کا مقبرہ آثار قدیمہ لوٹنے کیلئے بم سے اڑایا
بغداد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب سے مالی امداد ملتی تھی، مکہ میں یورپی نژاد سعودی نے حفظ قرآن سینٹر کھولنے کے نام پر بھاری رقم دی اور اس نے سینٹر کھول کر مسلح گروہوں کی مزید حمایت حاصل کرنا شروع کی،سعودی عرب کے دوسرے دورے میں بزرگ سعودی عالم دین نے خطیر فنڈ فراہم کیا ،یہ انکشاف موصل سے بھائی سمیت گرفتار داعشی قاضی شفا النعمہ نے حشد الشعبی کی تفتیش کے دوران کیا،دہشت گرد نے بتایا کہ داعش نے حضرت یونس علیہ السلام کے مقبرے کے نیچے دو ہزار قبل مسیح کے اشوریہ شاہی سلسلے کے مدفون محل کی تلاش کیلئے مقبرے کو بم سے اڑایااور وہاں سے انتہائی قیمتی آثار قدیمہ لوٹ کر شام میں اپنے ٹھکانوں میں منتقل کئے اور بعد میں انہیں یورپ و امریکا پہنچادیا گیا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق :دہشت گردی کیلئے سعودیہ نے بھاری فنڈز دئے،داعشی سرغنہ…


































