Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عراق:حشدالشعبی کی کارروائی، داعش کے 8 ٹھکانے تباہ

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں حشدالشعبی کے جوانوں کی شہادت اور بغداد میں ہونے والے خودکش حملوں کے بعد عراق کی سیکیورٹی فرسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے رہنما علی الحسینی نے بغداد الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حشدالشعبی کے جوان دیاله، صلاح الدین اور کرکوک میں دہشتگرد گروہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ دوسری جانب عراق کی مرکزی پولیس سے وابستہ انفارمیشن آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی فضائیہ نے صوبہ دیالہ کے الخیلاویه اورالطبج علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے 8 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگردوں نے گزشتہ روز عراق کے صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے میں حشدالشعبی کے 22 ویں بٹالین پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت 9 جوان شہید ہوئے تھے جبکہ جمعرات کے روز بغداد میں ہونے والے 2 خودکش دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہوئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی اس ملک کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی ہدایت پر، اس وقت تشکیل میں آئی تھی جب داعشی دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا اور پھر حکومت نے اس فورس الحشد الشعبی کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular