Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

شیعہ سنی اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش کو یکجہتی، رواداری اور باہمی احترام سے ناکام بنائیں گے،علامہ ناصر عباس جعفری

جو عناصر مسلمانوں کے درمیان انتشار پیدا کر کے ملک و قوم کو کمزور کرنا چاہتے ان کا مقابلہ پورے تدبر و حکمت کے ساتھ کیا جائے،وطن عزیز کی سالمیت کا تحفظ اور بنیادی عقائد کا دفاع ہمیں ہر شے پر مقدم ہے
اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہمارے علمی و تاریخی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے، ذاکرین سے ملاقات میں اظہار خیال
اسلام آباد (نیوزڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملک کے نامور ذاکرین نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی سلامتی اور ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کے کسی حربے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وطن عزیز کی سالمیت کا تحفظ اور بنیادی عقائد کا دفاع ہمیں ہر شے پر مقدم ہے جس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا۔رہنماﺅں نے ملک بھر میں محب وطن ذاکرین خطباءاور عزاداروں کیخلاف جھوٹے مقدمات کی بھرپور مذمت کی،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جو عناصر مسلمانوں کے درمیان انتشار پیدا کر کے ملک و قوم کو کمزور کرنا چاہتے ان کا مقابلہ پورے تدبر و حکمت کے ساتھ کیا جائے۔اہل تشیع کی داخلی وحدت اور صدیوں سے قائم شیعہ سنی اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش کو یکجہتی، رواداری، اخوت اور باہمی احترام سے ناکام بنائیں گے۔اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہمارے علمی و تاریخی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے تاکہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے من پسند نتائج حاصل کر سکیں۔ شیعہ سنی وحدت ان کی ناکامی ثابت ہو گا۔جو قوتیں ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قومی سلامتی کے ساتھ گھناﺅنا کھیل کھیلنا چاہتی ہیں انہیں جذبات کی بجائے بابصیرت اور دانشمندانہ کردار سے شکست دی جا سکتی ہے۔اس موقع پر ذاکرین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجالس حسینی ؑوعزاداری کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے علماءکے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر ملک کی حفاظت، قومی وحدت کے فروغ اور اسلام دشمن عناصر کی نابودی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular