ریلی کے شرکا اپنے ہاتھوں میں شیخ زکزکی کی تصاویراٹھائے ہوئے تھے
ابوجا (نیوز ڈیسک)نائیجریا کی نام نہاد عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے ان کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا، دارالحکومت ابوجا میں ایک پرامن ریلی نکال کر ان کی رہائی پر زور دیا، ریلی کے شرکا اپنے ہاتھوں میں شیخ زکزکی کی تصاویراٹھائے ہوئے تھے ریلی کے شرکا نے کہ جن میں بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو دسمبر 2015 زاریا میں واقع ان کے گھر پر حملہ کرکے گرفتار کرلیا تھا۔


































