امریکا واسرائیل باز نہ آئے تو وہ اگلا نشانہ ہوں گے، جنرل حسین سلامی
تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی، الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدائے استقامت کا چہلم پورے ایران میں منایا گیا جس میں لاکھوں کی تعداد میں ایرانی عوام نے شرکت کی، مرکزی اجتماع تہران میں مصلائے امام خمینیؒ میں ہوا، جس میں اعلیٰ حکام، اہم سیاسی و مذہبی شخصیات،علمائے کرام اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب میں پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہاکہ شہید حاج قاسم سلیمانی کی پوری زندگی اسلام و مسلمین کیلئے جدوجہد میں گزری، جو امریکا کواپنا دوست اور مشکل وقت کا سہارا سمجھتے ہیں جان لیں کہ امریکا نے آج تک کسی کے ساتھ بھی دوستی نہیں نبھائی بلکہ امریکا تومشکل وقت میں یا تودیرسے پہنچتا ہے یا پھر پہنچتا ہی نہیں،انہوں نے اسرائیلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران و مسلمانوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں، سازشوں اور اقدامات سے باز آجاؤ بصورت دیگر اس بار ہمارا نشانہ امریکا اور اسرائیل ہوگا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شہدائے استقامت کے چہلم پر ایران بھر میں اجتماعات
شہدائے استقامت کے چہلم پر ایران بھر میں اجتماعات
-
Ilyas - فروری 21, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 19
- 0 minute read


































