Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

شمالی وزیرستان، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اسپیل جا گاؤں کے قریب خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے حوالدار تاج بار علی اور سپاہی عبدالرشید پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک چیک پوسٹ کی طرف جا رہے تھے۔ 38 سالہ حوالدار تاج بار کا تعلق سوات سے تھا جبکہ 22 سالہ سپاہی عبدالرشید پاراچنار کا رہائشی تھا۔ اس حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ادھر پولیس کے مطابق میرعلی سب ڈویژن کے علاقے شیرا تالا میں 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کی جانب سے ان افراد کی شناخت حمید اور نصراللہ کے نام سے کی، حمید کا تعلق دوس علی جبکہ نصراللہ کا تعلق قوتاب خیل سے تھا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے ان دونوں کو ایک ہفتے قبل اغوا کیا تھا، بعد ازاں مقامی لوگوں کو ان کی لاشیں ملیں جنہوں نے پولیس کو آگاہ کیا، جس کے بعد لاشوں کو میرعلی میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی شناخت ہوئی۔ خیال رہے کہ عسکریت پسندوں نے گزشتہ کچھ مہینوں سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular