عزاداری سیدالشہداءؑصدیوں سے جاری ہے اور جاری رہے گی
لاہور (پ ر ) شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ کچھ شرپسندعناصر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا اور دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں،ریاستی ادارے اور حکومت، ناصبی عناصر کی بلیک میلنگ کا نوٹس لیں۔ ملت جعفریہ کی جانب سے ہم حکومت اور شرپسندوں کو باور کرانا چاہتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ عزاداری سیدالشہداءؑصدیوں سے جاری ہے اور جاری رہے گی،ہر دو ر کی یزیدی قوتوں کے مظالم کا مقابلہ کیا ہے۔ عزاداری سید الشہداءؑکو روکنے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا ، شرپسند عزاداری کو روکنے کی ہر سال کوشش کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے ،اس کے لیے ہم تیار ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ عزاداری پہلے سے زیادہ جوش و خروش سے منائیں گے


































