امریکی منصوبے نے عالم اسلام میں ایک نیا جوش و انقلاب پیدا کردیا
تہران (نیوز ڈیسک) تہران کے خطیب جمعہ حجتہ الاسلام کاظم صدیقی نے سینچری ڈیل کو امریکی صدر کیلئے بڑی رسوائی قراردیا ہے، نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں خطیب جمعہ نے کہا کہ سینچری ڈیل نے عالم اسلام میں ایک نیا جوش و انقلاب پیدا کردیا ہے جو اس ناپاک امریکی اور صہیونی منصوبے کو ناکام بنادے گا،امریکا کے بے عزت صدر ٹرمپ کا منصوبہ جو فلسطینیوں کے گھروں کو صہیونیوں کے حوالے کرتا ہے ابھی سے ہی شکست سے دوچار ہوچکا ہے،انہوں نے ایرا ن کے پارلیمانی الیکشن کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ 11ویں پارلیمنٹ ایسی ہونی چاہئے جو ایرانی عوام کے شایان شان ہو اور شہید قاسم سلیمانی کے خون سے بھرپور وفاداری کرے، انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو اغیار سے دل لگائے ہوئے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سینچری ڈیل امریکی صدر کیلئے بڑی رسوائی ہے،خطبہ جمعہ
سینچری ڈیل امریکی صدر کیلئے بڑی رسوائی ہے،خطبہ جمعہ
-
Ilyas - فروری 21, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































