ظلم کا شکار افراد اور خاندانوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی،ایمنسٹی
نیویارک(نیوزڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سوڈان کے معزول صدر عمر حسن البشیر کو عالمی فوجداری عدالت کے حوالے کرنا انصاف کا تقاضا ہے، عمرالبشیر کے خلاف عالمی عدالت میں تحقیقات سے ظلم کا شکار افراد اور خاندانوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی،ادھر سوڈان کی خود مختار کونسل کے رکن محمد التعایشی نے کہا ہے کہ دارفر کے باغیوں کے ساتھ مذاکرات میں ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آئی سی سی کو مطلوب سابق حکومت کے عہدیداروں کو حوالے کردیا جائیگا،تاہم التعایشی نے یہ نہیں بتایا کہ آیا عمر البشیر کو بھی عالمی عدالت کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں۔ عمر البشیر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے کے لیے خرطوم کو معاہدہ روم کا حصہ بننا ہوگا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سوڈان کے معزول صدر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے…
سوڈان کے معزول صدر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے پر زور
-
Ilyas - فروری 21, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 18
- 0 minute read


































