قطیف اور العوامیہ میں مجالس کا اہتمام، احتیاطی تدابیرپر سختی سے عملدرآمد
قطیف (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقے القطیف اور الاحسا میں سخت دھمکیوں کے باجود عاشقان امام حسین علیہ السلام مجالس عزاداری بپا کررہے ہیں، مساجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ گھروں اور دوسرے مقامات پر مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں، عزادار کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کررہے ہیں اور سماجی فاصلے اور ماسک وغیرہ کا استعمال یقینی بنایا جارہا ہے ،حکام نے دھمکی دی تھی کہ مجالس پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، العوامیہ کے عوام بھی آل سعود کی جانب سے شدید خطرات کے باوجود عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام میں مصروف ہیں۔


































