Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

زیارات پالیسی نامنظور، ڈی آئی خان کے قافلہ سالاروں کا اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلہ سالاروں کا اہم اجلاس کوٹلی امام حسینؑ میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے قافلہ سالاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈیرہ ریجن کے صدر قافلہ سالار حاجی عاشق حسین، جنرل سیکریٹری سید نجم الحسن شاہ، ممبر زائرین کمیٹی خیبر پختونخوا سید انصار علی زیدی، علامہ اظہر ندیم و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزارت مذہبی امور کی زائرین کیلئے وضع کردہ نئی پالیسی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں مقررین نے حکومت کی زائرین کیلئے بنائی گئی نئی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو احتجاج کیا۔ قافلہ سالاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نئی زائرین پالیسی سے زائرین پیکج میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا جس سے بائی روڈ زیارات کا خرچہ 65 ہزار سے بڑھ کے 3 لاکھ تک پہنچ سکتا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی پالیسی کو فلفور ختم کیا جائے اور سابقہ پالیسی کو جاری کرتے ہوئے جلد از جلد پیکج کا اعلان کیا جائے۔ قافلہ سالاران نے پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے متنازعہ بل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متنازعہ بل کو فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ اس متنازعہ بل سے ملک کے پُرامن حالات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular