Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

خیبر پختونخوا اسمبلی میں یوم حجاب منانے کی قرار داد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے 4 ستمبر یوم حجاب کے طور پر منانے کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرا خاتون نے قرار داد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 4 ستمبر کو یوم حجاب کے طور پر منایا جائے، قرار داد کی منظوری کے وقت اے این پی نے مخالفت کی۔ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ اسلام کو سیاست کیلئے استعمال نہ کیا جائے، ماضی میں بھی اسلام کے نام ہر دہشت گردی ہوئی، لوگوں میں برداشت ختم ہوئی طالبان نے لوگوں کو کوڑے مارے، ایسی قرار داد پیش کرنے سے قبل ایوان میں بحث ہونی چاہیئے۔ پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی نے کہا کہ ہم چادر اور دوپٹے کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیر قانون سلطان خان نے کہا کہ یوم حجاب منانے کی قرار داد کی حمایت کی جاتی ہے اور اگر کوئی یوم حجاب منانا چاہتا ہے تو اس میں کیا قباحت ہے، بحث کے بعد قرار داد منظور کیلئے پیش کی گئی۔ اے این پی کی مخالفت کے باوجود قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular