
خوشحال گھرانے کے لیے ضروری ہے کہ گھر میں کسی ایک فرد کی حاکمیت ہو یعنی آخری فیصلہ لینے والا کوئی ایک ہو تاکہ خاندانی نظام تعطل کا شکار نہ ہو۔
البتہ اس کا یہ مطلب ہرگز یہ نہیں کہ باقی افراد نے کوئی کام نہیں کرنا یا باقی افراد اپنی رائے دینے کا حق نہیں رکھتے بلکہ گھر کا سربراہ تمام کاموں کو دیکھے اور سب کے مشورے سے تمام امور کی سربراہی کرے اور سب کاموں کو بہترین انداز میں انجام تک پہنچائے۔


































