Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

جی بی میں 6 ارب روپے کی لاگت سے گلاف پراجیکٹ فوری شروع کرنے کا اعلان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے گلگت بلتستان میں گلاف حفاظتی پراجیکٹ فوری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرم موسمی حالات کے باعث گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں گلاف کا خطرہ ہے، پگھلتے گلیشیئرز نے مقامی آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ بگروٹ، یاسین، ہنزہ، نگر، شگر، گانچھے، گلگت کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ معاون خصوصی برائے ماحولیات نے گلگت بلتستان کا ہنگامی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ملک امین اسلم نے پگھلتے گلیشیئرز کو مقامی آبادی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔ ملک امین اسلم نے گلگت بلتستان میں گلاف حفاظتی پراجیکٹ فوری شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کے تعاون سے شروع ہوگا، منصوبے پر 6 ارب روپے کی لاگت آئیگی۔
معاون خصوصی برائے ماحولیات کا کہنا تھا کہ 3 ارب روپے کی لاگت سے 50 گلیشیئر مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کریں گے، سیلابی پانی کی مانیٹرنگ کے لیے 400 خصوصی اسٹیشنز بھی قائم ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 1.5 ارب روپے براہ راست مقامی کمیونٹی کو فراہم کیے جائیں گے، پراجیکٹ کے تحت 10 لاکھ کے قریب مقامی افراد کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گلیشیئرز کے پگھلاؤ کا عمل تیز ہو رہا ہے، 2015 میں خطرناک گلیشیئرز کی تعداد صرف 33 تھی، اس وقت خطرناک گلیشیئرز کی تعداد 133 ہو چکی ہے۔ معاون خصوصی برائے ماحولیات نے کہا کہ گلیشئرز کے پگھلاؤ سے ممکنہ نقصان پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، مقامی آبادی کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنا حکومتی ترجیح ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular