بحیرہ روم میں ترک فوج کی نقل وحرکت، یونانی فوج بھی ہائی الرٹ
انقرہ (نیوزڈیسک)ترکی اور یونان کے درمیان تیل اور گیس کے ذخائر کے تنازع پر کشیدگی پھر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، یونان نے بحیرہ روم میں ترک بحریہ کی بڑھتی نقل وحرکت کو مشکوک قرار دیکر اپنی فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور رخصت پر جانے والے فوجیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے، یونانی حکومت کا کہنا ہے کہ ترک بحریہ کی بہت بڑی نقل وحرکت دیکھنے میں آرہی ہے جس میں درجنوں جنگی جہاز اور کشتیاں شامل ہیں، ترکی کا ایک جہاز مشرقی بحیرہ روم میں یونان کے کچھ جزیروں کے پاس قدرتی گیس اور تیل کی دریافت میں لگا ہوا تھا جس پر یونان اور قبرص نے یہ کہہ کر اعتراض کیا تھا کہ ترکی ان کے سمندری پانیوں میں ایسا کر کے ان کی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے


































