
جمعیت اہلحدیث کے وفد سے ملاقات میں بل میں تبدیلی نہ کرنے کی یقین دہانی،بل کی عوامی حمایت کیلئے اپنے خرچے پر کانفرنسز اور سیمینارزکا ٹاسک دیدیاجماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات میں بھی مدد کی اپیل، فرقہ واریت کیخلاف بل پاس کروایا، لیکن اسکے نتائج ایسے نکلیں گے، توقع نہیں تھی،چوہدری شجاعتلاہور (نیوز ڈیسک) ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے منافقانہ کردار اداکرتے ہوئے متنازع تحفظ بنیاد اسلام بل منظور کرانے کیلئے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور جماعت اسلامی کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، پرویز الہی سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر ابتسام الٰہی ظہیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور بل کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد پیش کی،ابتسام الہیٰ ظہیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں تحفظ اسلام کا بل پاس کروا کر تاریخی کام کیا گیا ہے، پرویزالہیٰ کے اس کارنامے کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، چودھری پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا کہ بل کا مقصد تمام مسالک میں محبت، بھائی چارہ اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے ،پرویز الہیٰ نے یقین دلایا کہ اہلبیت کے ساتھ علیہ السلام لکھنے کے سوا بل میں بنیادی نوعیت کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ، انہوں نے ابتسام الہیٰ ظہیرکو خصوصی ٹاسک سونپا کہ مرکزی جمعیت الحدیث عوامی حمایت حاصل کرنے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ملک بھر میں کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کرے جس کا سارا خرچہ وہ خود برداشت کریں گے، بعد میں پرویزالہی اور ان کے بھائی چودھری شجاعت حسین سے جماعت اسلامی کے وفد نے نائب امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں ملاقات کی، پرویزالہیٰ نے لیاقت بلوچ سے تحفظ بنیاد اسلام بل کے معاملے میں تعاون کی اپیل کی،اور کہا کہ جماعت بل کے نفاذ کیلئے حکومت کی مدد کرے،اس موقع پر چودھری شجاعت نے بھی کہا کہ ہم نے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بل پاس کروایا تھا، لیکن اس کے نتائج اس طرح نکلیں گے، اس کی توقع نہیں تھی، تمام مکاتب فکر کے علما کو ایک پیج پر لانے کیلئے جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کرے ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ چودھری برادران کا خاندان ایک مذہبی گھرانہ ہے، جس کی دینی خدمات لائق تحسین ہیں ۔


































