Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

(بے گناہوں کا قتل بھی) عالمی اداروں اور مسلم دنیا کا ضمیر بیدار نہیں کرسکا

او آئی سی اور عرب لیگ کا صرف مذمتی بیانات پر اکتفا،، عراق ،ایران اور شام کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت ،فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ
امریکا کی حسب توقع اسرائیل کی حمایت، فلسطینیوں کا جبری انخلا روکا جائے،ایمنسٹی، اسرائیل پرتشدد کارروائیاں روکے اور عالمی قوانین پر عمل درآمدکرے،اقوم متحدہ
کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطین کیخلاف اسرائیل کی بدترین جارحیت اور بچوں سمیت درجنوں افراد کی شہادت بھی عالمی اداروں اور مسلم دنیاکا ضمیر بیدار نہیں کرسکی ، او آئی سی سمیت تمام ہی اداروں نے صرف مذمتی بیانات پر اکتفا کیا ،کسی بھی جانب سے کوئی عملی اقدام دکھائی نہیں دیا، او آئی سی نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، شیخ جرہ میں کئی دہائیوں سے مقیم باشندوں کی جبری بے دخلی کا خطرہ ہے لہذا عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری کارروائی کرے، عرب لیگ کے وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس صرف مذمتی بیان جاری کرکے ختم کردیا گیا، بیان میں مطالبہ کیا گیاہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کو فوری طور پر روکنے یا صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو منقطع کرنے یا معطل کرنے پر کوئی بات نہیں ہوئی، عراق ،ایران اور شام نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا، آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرجعیت دینی ایک بار پھر فلسطین کی سربلند قوم کو غاصبوں کے مقابلے میں ان کی جراتمندانہ استقامت پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتی ہے، امریکا نے حسب توقع اسرائیل کی حمایت کی اور حماس کی جانب سے راکٹ بار ی کی مذمت کی، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے پرتشدد کارروائیاں روکنے اور عالمی قوانین پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی بیت المقدس سے فلسطینیوں کا جبری انخلا روکنے کا مطالبہ کیا ہے، عالمی ادارے نے مطالبہ کیا کہ شیخ جراح سے فلسطینیوں کو زبردستی نہ نکالا جائے اور فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکی جائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular