Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

بھارت میں متنارعہ شہریت قانون کے خلاف دھرنوں اوراحتجاج کاسلسلہ جاری

جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں لیا جائے گا، اس وقت تک احتجاج جاری رہیگا، جب عوام بیدار ہوتے ہیں،تو سرکار گھٹنے ٹیکنے پرمجبور ہو جاتی ہے،کولسے پاٹل
اترپردیش میں بورڈ کے امتحانات میں شہریت ترمیمی قانون مخالف تحریک میں شامل بچیوں کاامتحانات میں بیٹھنے سے انکار،ریاست کے کئی مقامات پرمتنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری
نئی دہلی (نیوزڈیسک)سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف بھارت کے کئی شہروں میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آزادی آزادی کے نعروں کے ساتھ ممبئی کے آزاد میدان میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نظر آیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین ہاتھوں میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔الائنس اگینسٹ سی اے اے، این آر سی اور این آرپی کے صدر جسٹس کولسے پاٹل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جب عوام بیدار ہوتے ہیں، تو سرکار گھٹنے ٹیکنے پرمجبور ہو جاتی ہے۔مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر قاسم رسول الیاس اور مولانا خالد اشرف نے بھی مجمع سے خطاب کیا اور این آرسی، این پی آر اور سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے پٹنہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں کو اس کے خلاف ایک محاذ قائم کرنے کی اپیل کے ساتھ ہی عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ غریب مخالف اس قانون کے خلاف احتجاج کریں۔ادھرامارت شرعیہ بہار کا کہنا ہے کہ جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں لیا جائے گا، اس وقت تک احتجاج جاری رہیگا۔ امارت شرعیہ نے اپوزیشن پارٹیوں کے تعاون سے اس قانون کے خلاف ایک بڑا محاذ قائم کرنے اور احتجاج کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب اترپردیش میں بورڈ کے امتحانات میں شہریت ترمیمی قانون مخالف تحریک میں شامل بچیوں نے امتحانات میں بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔ریاست کے کئی مقامات پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ اس احتجاج میں خواتین کے علاوہ بڑی تعداد میں نوعمر بچیاں بھی شامل ہیں۔ سی اے اے مخالف تحریک میں شامل بچیوں نے یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شریک ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular