Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بھارت: سرکاری کالج میں طالبات پر برقعہ پہننے پر پابندی،احتجاج پرفیصلہ واپس لینا پڑا

ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں جے ڈی وومن کالج کی انتظامیہ نے طالبات پر کلاس میں برقعہ پہن کر آنے پر پابندی عائد کردی تھی، جس پر مسلم برادری اور شہر کے معززین نے شدید احتجاج کیا
برقعہ پہننے پر پابندی غلط فہمی کا نتیجہ تھی، ڈریس کوڈ کا مقصد کسی مخصوص گروہ کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ طالبات میں یکسانیت پیدا کرنا تھا،کالج انتظامیہ
نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے ایک سرکاری کالج میں طالبات پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس پر مسلم برادری نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں جے ڈی وومن کالج کی انتظامیہ نے طالبات پر کلاس میں برقعہ پہن کر آنے پر پابندی عائد کردی، جس پر مسلم برادری اور شہر کے معززین نے شدید احتجاج کیا اور معاملہ سوشل میڈیا تک پہنچا تو کالج انتظامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔کالج انتظامیہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ برقعہ پہننے پر پابندی غلط فہمی کا نتیجہ تھی، ہم نے ایک ڈریس کوڈ وضع کیا تھا جس کے تحت تمام طالبات کو کالج کے مقرر کردہ ڈریس کوڈ کے مطابق آنا ہوگا۔ ڈریس کوڈ کا مقصد کسی مخصوص گروہ کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ طالبات میں یکسانیت پیدا کرنا تھا۔وسری جانب طالبات کے والدین نے کالج نوٹس دکھایا جس میں واضح طور پر برقع پہن کر کالج نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر 250 روپے جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی تاہم فیصلہ واپس لینے پر والدین نے کالج انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular