Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران کے صدارتی انتخابات ،7امیدوار میدان میں

 سعید جلیلی ، محسن رضائی، سید ابراہیم رئیسی، علی رضا زاکانی، سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، محسن مہر علی زادہ اور عبد الناصر ہمتی کے ناموں کی توثیق
 40کے کاغذات درست قرار دئے گئے،13ویں صدارتی انتخابات کی پولنگ 18جون کو ہوگی
تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی الیکشن کمیشن نے 13ویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا،انتخابات میں شرکت کیلئے40کے کاغذات درست قرار دئے گئے تھے اور وزارت داخلہ نے یہ فہرست شورائے نگہبان کو بھیج دی تھی جس نے باضابطہ طور 7امیدواروں کے ناموں کی توثیق کی ہے، جس میں سعید جلیلی ، محسن رضائی، سید ابراہیم رئیسی، علی رضا زاکانی، سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، محسن مہر علی زادہ اور عبد الناصر ہمتی شامل ہیں، عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی، شورائے نگہبان کے سربراہ محسن رضائی اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سیکریٹری اور سابق ایٹمی مذاکرات کار سعید جلیلی، قاضی زادہ ہاشمی اور علی رضا زاکانی اصول پرست امیدوار ہیں، سابق نائب صدر محسن مہر علی زادہ اور ر سینٹرل بینک کے سربراہ عبد الناصر ہمتی اصلاح پسندامیدوار ہیں، نائب صدر اسحاق جہانگیری ،سابق اسپیکر علی لاریجانی اور سابق صدر احمدی نژاد سمیت کئی اہم امیدواروں کے نام مسترد کردئے گئے ، تمام امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے جو الیکشن سے 24گھنٹے پہلے یعنی 17جون کو ختم ہوجائے گی ، 18جون کوپولنگ ہوگی، ایرانی صدر حسن روحانی 2 مرتبہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے، ایران میں مسلسل 3 مرتبہ صدر بننے کی قانون میں اجازت نہیں ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular