Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

آرمی چیف جنرل باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور باہمی سیکیورٹی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ قبل ازیں آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے ان کا استقبال کیا۔انہیں سعودی وزارت دفاع میں گارڈز آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی سمیت سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن الترکی السعود سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ عسکری تعلقات اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular