ولی امر مسلمین کی مرقد امامؒ پر حاضری، مزار پر پر وقار تقریب کا اہتمام
تہران(نیوز ڈیسک)اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی ؒ کی وطن واپسی کے تاریخ ساز دن کے موقع پر ایران میں اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، عشرہ فجر کے آغاز پرولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بانی انقلاب امام خمینی ؒکے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،بعد میں وہ آیت اللہ بہشتیؒ، شہید صدر محمد علی رجائیؒ اور شہید وزیراعظم جواد باہنر اور دیگر شہدائے انقلاب کی قبور پر تشریف لے گئے اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی،امام خمینی ؒ کی وطن واپسی کی سالگرہ کے موقع پر آپؒ کے مزار پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد کے علاوہ، اعلی سول اور فوجی حکام بھی شریک تھے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- انقلاب اسلامی کی 41ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز
انقلاب اسلامی کی 41ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز
-
Ilyas - فروری 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 30
- 0 minute read


































