
تل ابیب : اسرائیلی پارلیمنٹ نے انسانی ہمدردی کے ادارے انروا پر اسرائیل، غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کام کرنے پر پابندی لگانے کا قانون منظور کر لیا ہے۔ نیتن یاہو حکومت اس تنظیم پر حماس سے تعلق کا الزام لگاتی رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کی منظوری کے بعد فلسطینی علاقوں میں امداد کا حصول ناممکن ہو جائے گا۔امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ووٹنگ سے قبل، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اسے اس اقدام پر سخت تشویش ہے اور کہا کہ ایجنسی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔


































