چالان عدالت میں پیش،حامیوں کی عدالت کے باہر نعرے بازی
لاہور(نیوزڈیسک) توہین سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کیس کے اشرف آصف جلا لی کو دوبارہ 14دن کے جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا، انکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر چالان ماڈل ٹاون کچہری پیش کیا گیا، کورونا صورتحال کی وجہ سے ملعون کو عدالت نہیں لایا گیا،چالان پیش ہونے پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی اور اسے آئندہ تاریخ 18 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا، گستاخ بیبی فاطمہ(ع) کی پیشی کے مدنظر اس کے حامیوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہرجمع ہوگئی اور شدید نعرے بازی کی


































