Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ دفترخارجہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرکے لیے آواز اٹھائی، وزیراعظم نے ہرجگہ مقبوضہ کشمیر پر اپنا موقف پیش کیا۔ مقبوضہ کشمیرکو دیکھنے کے انداز میں عالمی تبدیلی ہو رہی ہے، اب آزادانہ انٹرنیشنل کرائسس مینجمنٹ گروپ بھی مقبوضہ کشمیرمیں “انڈیجنس ماس ریزیسٹنس موومینٹ” کے الفاظ استعمال کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی معیشت برباد کی گئی، مقبوضہ کشمیر میں آج بھی پابندیاں ہیں اور کشمیریوں کو مسائل کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیاسی معاملات زور پکڑتے جا رہے ہیں، کشمیری کہہ رہے ہیں کہ ہم بھارت کے جموں و کشمیر کے اٹوٹ انگ ہونےکے خود ساختہ دعوؤں کو تسلیم نہیں کرتے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حال ہی میں میں چین کے دورے سے واپس لوٹا ہوں، چین نے واضح کیا کہ چین بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو غیر قانونی سمجھتا ہے، چین نے کہا کہ وہ لداخ اور کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتے، ابھی لداخ کے حوالے سے بھارت اور چین کا معاملہ ختم نہیں ہوا، حالانکہ اب تک دونوں مالک میں 5 مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں، چین نے واضح طور پر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کو حل ہونا چاہیے، مشترکہ تزویراتی مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان اور چین مشترکہ اقدامات اٹھائیں گے، پاک چین مذاکرات پر بھارتی موقف بلاجواز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، چین نے بھارت کے سی پیک پر اعتراضات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے بعید نہیں ہے کہ وہ نیا فالس فلیگ آپریشن رچائے، بھارت کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا سکتا ہے، بھارت ناکامی کے بعد جھوٹا فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، بھارت کشمیر کی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ سعودی عرب سے تعلقلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے محض قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، سعودی عرب نے نہ پیسے واپس مانگے اورنہ توتیل بند کیا ہے، اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular