
صہیونی حکومت منہ زور حکومت ہے ،فلسطینیوں کو مقابلہ،مجرموں کو ہتھیار ڈالنے اور تشدد روکنے کیلئے طاقت اور مزاحمت کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا
کمزور عرب حکومتوں کے اسرائیل سے تعلقات خوف کی علامت سے بچنے کی مایوسانہ کوششیں ہیں، غاصب صہیونی رژیم کا زوال و انحطاط شروع ہو چکا ہے
تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت منہ زور حکومت ہے اور وہ صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتی ہے،فلسطینیوں کو دشمن سے مقابلہ،مجرموں کو ہتھیار ڈالنے اور اپنے خلاف تشدد روکنے کے لئے طاقت اور مزاحمت کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا، طلبا تنظیموں کے نمائندوں سے ورچوئل خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم عالمی برادری کے سامنے ہیں اور عالمی برادری خاص طور پر اسلامی ممالک کو فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے،اس سے پہلے یوم القدس پر اپنے خطاب میں ولی امر مسلمین نے فلسطینی مجاہدین پر زور دیا کہ وہ غاصب صہیونی رژیم کے خلاف اپنی قانونی و اخلاقی جدوجہد کو تب تک جاری رکھیں جب تک کہ استصواب رائے پر مبنی آپ کے اس ترقی پسند مطالبے کو مان نہیں لیا جاتا، انہوں نے مسئلہ فلسطین کو امتِ مسلمہ کا اہم ترین اور زندہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظامِ سرمایہ داری کی ظالم سیاستوں نے ایک قوم کو بے گھر کر کے اس کی جگہ دہشت گرد رژیم اور اجنبی لوگوں کو لا بٹھایا ہے، صہیونیوں نے پہلے دن سے ہی فلسطین کو دہشت گردی کے اڈے میں بدل دیا تھا، اسرائیل کوئی ملک نہیں بلکہ وہ فلسطینی اور دوسری مسلمان اقوام کے خلاف تشکیل دیا گیا د ہشتگردی کا ایک اڈہ ہے لہذا اس کے خلاف جدوجہدظلم و دہشتگردی کے خلاف جدوجہد ہے جو ایک عوامی فریضہ ہے،انہوں نے امتِ مسلم کی کمزوری اور تفرقے کو فلسطینی سرزمین کے غصب کا ذمہ دار قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ امریکی و یورپی چمچوں کے لئے خوف کی علامت ہے جبکہ ناکام سازش صدی کی ڈیل اور غاصب صہیونی رژیم کے ساتھ چند ایک کمزور عرب حکومتوں کی جانب سے معمول کے دوستانہ تعلقات کی استواری اس خوف کی علامت سے بچنے کی مایوسانہ کوششیں ہیں، میں دوٹوک الفاظ میں کہتا ہوں کہ یہ کوششیں کسی نتیجے پر نہ پہنچیں گی درحالیکہ غاصب صہیونی رژیم کا زوال و انحطاط شروع ہو چکا ہے جو کسی طور ر ±کنے والا نہیں۔


































