Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اربعین حسینی عظمت وطاقت کا مظہر

پاکستان میں رواں سال اربعین حسینی ایسے انداز میں منایا گیا کہ ایک تاریخ رقم ہوگئی اور حسین سے محبت کی حرارت یزیدیت اور تکفیریت کے منہ پر زوردار طمانچہ ثابت ہوئی،علما کی ایک اپیل پر پورا ملک ایسا سیاہ پوش ہوا کہ دنیا بھی دنگ رہ گئی،کراچی میں جلوس کی گزرگاہ کربلا کا عکس بن گئی،خواتین مرد بچے بوڑھے اورہررنگ ونسل کے افراد سفر عشق میں رواں دواں دکھائی دئے، دنیا نے دیکھا کہ جب دشمن نے ذکر حسین کو دباناچاہا تومومنین کے دلوں حسینی محبت کی آگ آتش فشاں کی شکل اختیار کر گئی، ملک کے گوش وکنار میں جس طرح حسینیوں نے تکفیریت کو رسوا کیا اس میں علما کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ایسے وقت جب دشمن نے تشیع کو دیوار سے لگانے کیلئے ملک میں درہم ودینارکے بل بوتے پرایک غلیظ مہم شروع کررکھی تھی اور پیسے کی چمک دکھا کر اہلسنت کے بعض درباری ملاو ¿ں کو بھی اپنا ہمنوا بنالیا تھا، ان حالات میں شیعہ علما نے بہترین کردار ادا کیا انہوں نے جہاں ملت کو پرامن رکھنے میں پوری توانائی صرف کی وہیں شیطانی سازشوں کا پرامن جواب دینے کیلئے یوم اربعین کا بھرپور طریقے سے استعمال کیا، علما کی اپیل پر وہ لوگ بھی جلوسوں میں حسینی جذبے سے شریک ہوئے جو تبرکات کی زیارت کے بعد لوٹ جایا کرتے تھے، رواں سال جہاں تکفیریت اور یزیدیت کی غلیظ مہم نے اربعین سے متعلق مہمیز دی وہیں اسے زائرین کے کربلا نہ جانے سے بھی تقویت ملی، عالمی وبا کی وجہ سے عاشقان حسینی کی اکثریت نجف سے کربلا کے سفر سے محروم ہوئی تو انہوں نے اپنے اپنے شہروں کی سڑکوں کو نجف کربلا شاہراہ میں بدل دیا، اس سال جس طرح ملک میں اربعین منایا گیا اس سے ثابت ہوگیا کہ اربعین ایک عظیم ثقافتی سرمایہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی اور امت مسلمہ کی قربتوں اور اتحاد میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،ملک میں مختلف مزاہب اور مسالک کے افراد نے جلوسوں میں شرکت کرکے اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا، اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اس عملی مظاہرے نے ثابت کیا کہ اگر اسلام دشمن قوتوں کی ناپاک سازشیں نہ ہوں تو تمام مسلمان ایک ساتھ محبت اور رواداری سے زندگی گزار سکتے ہیں، اخوت اور بھائی چارے کے سائے تلے باہمی احترام کے ساتھ مل کر رہ سکتے ہیں، پاکستان میں حسینیوں نے شایان شان طریقے سے کامیاب اربعین مناکر جہاں اپنی عظمت اور طاقت منوائی وہیں دشمن کی ناک بھی زمین پر رگڑدی، لیکن اس کامیابی نے حسینیوں اور خاص طور پر علمائے کرام کی ذمہ داریاں اور بڑھادی ہیں کہ وہ دشمن کی سازشوں سے پوری طرح آگاہ رہیں، اربعین کی کامیابی کو داغدار کرنے کیلئے دشمن نے پہلا وار مولانا عادل کو قتل کرکے کیا اوربتادیا کہ وہ شکست ماننے پر تیار نہیں، مذہبی قائدین، علمائے کرام اور ملی تنظیموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اہل سنت کے معتدل علمائے کرام سے اپنے روابط کو بڑھائیں تاکہ دشمن امت کو نقصان پہنچانے کیلئے جو خلا ڈھونڈ رہا ہے وہ پیدا نہ ہوسکے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular