یورپی ممالک اپنے وعد ے پورے کرنے کے بجائے صرف نصیحتیں کررہے ہیں
تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے ان ممالک کا رویہ نہ بدلا تو ایران جوہری معاہدے پر نظرثانی کرسکتا ہے لاریجانی کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک امریکا کے ساتھ ملکر خطے کے امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک تین یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران مشترکہ جوہری معاہدے کی شق 37 کی روشنی میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مشترکہ جوہری معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے بجائے صرف ایران کو نصیحتیں کررہا ہے جبکہ معاہدے پر عمل ایران کے لئے نہیں بلکہ فریقین کے لئے ضروری ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یورپی رویہ نہ بدلا تو جوہری معاہدہ پر نظرثانی کرینگے،…
یورپی رویہ نہ بدلا تو جوہری معاہدہ پر نظرثانی کرینگے، ایران
-
Ilyas - جنوری 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 32
- 0 minute read


































