Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اماراتی سفیر کی ملاقاتیں

گورنر پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی کی ملاقات، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کہتے ہیں کہ پاکستان عرب امارات سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معاشی اور اقتصادی شعبے میں متحدہ عرب امارا ت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلقات کی مشترکہ بنیادیں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی نوعیت کی ہیں، دونوں ممالک میں باہمی تعلقات، مزید مستحکم اور گہرے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائوسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عرب امارات کے دوستانہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں۔
بعدازاں اماراتی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تجارتی و کاروباری سیکٹرز میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے انسداد کورونا کیلئےاقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان، یو ای اے کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، پنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں، دو اسپیشل اکنامک زونز پر کام شروع ہے، تیسرے قسپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے قریب راوی کنارے نیا شہر بسائیں گے، نئے شہر سے لاہور میں آلودگی کا مسئلہ حل ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے اماراتی سفیر کو راوی ریور فرنٹ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے عثمان بزدار کو دبئی کے دورے کی دعوت دی جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular