Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کراچی میں مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل، انتظامیہ کے ناقض انتظامات نے کئی علاقوں کو ڈبو دیا

شہر قائد میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نے کئی علاقوں کو ڈبو دیا، اتوار کو ہونے والی بارش کے بعد بدترین صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر تقریباً ساڑھے بارہ بجے ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ دوپہر تین بجے تک جاری رہا، اس دوران گلبرگ، عائشہ منزل، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، بورڈ آفس سمیت اطراف کے علاقوں ميں بارش ہوئی۔ کے ڈی اے چورنگی پر ٹريفک معطل ہونے سے درجنوں گاڑياں رک گئيں۔
سخی حسن، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی تیز بارش سے صورتحال خراب ہوگئی۔ اورنگی ٹاؤن، بلدیہ، پاور ہاؤس چورنگی اور سرجانی میں بارش سے شہریوں کے معمول بری طرح متاثر ہوئے۔ شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب ٹریفک کی روانی بارش کا پانی جمع ہونے سے متاثر ہوئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ بلديہ ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کو پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا۔ جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular