ہمیں حشد الشعبی اور انقلابی فورسز کا احترام کرنا چاہیے
بغداد(نیوز ڈیسک) عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے حزب اللہ عراق کے مرکز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کتائب حزب اللہ پر حملہ ناقابل قبول ہے ، حشد الشعبی فورسز عراقی عوام کے دل کی دھڑکن ہیں جنہوں نے داعش کے خاتمے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا، ہمیں حشد الشعبی اور انقلابی فورسز کا احترام کرنا چاہیے اور ان کے مقام و منزلت کی عزت اور حفاظت کرنی چاہیے، حشد الشعبی نے عراق کے عوام کے دفاع کے سلسلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- کتائب حزب اللہ پر حملہ ناقابل قبول ہے، نوری المالکی


































