Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

کابل: افغان آرمی کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ کے نزدیک آرمی کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افسران شدید زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل مسلسل دوسرے روز بھی دھماکوں کی زد میں رہا، آج ہونے والے دو دھماکوں میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4 فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ پہلا دھماکا ایئرپورٹ کے راستے پر ہوا جہاں افغان آرمی کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی میں موجود چاروں افسران شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ کابل میں آج دوسرا دھماکا صبح 6 بجے ہوا جس میں ایک شہری کی گاڑی کو مقناطیسی بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ کار میں موجود ڈرائیور حملے میں شدید زخمی ہو گیا جب کہ دو راہگیروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں دو دھماکوں کے بعد مختلف مقامات پر 23 راکٹس سے حملہ کیے گئے تھے جس میں 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular