327 کنال 9 مرلے پر مشتمل اراضی پر قبضہ مافیا کی نظر یں، محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے تعمیرات کا سلسلہ پھر شروع،لوگوں میں تشویش اور غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی
شیعہ وفد کی کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت سے ملاقات، غیرقانونی تعمیرات پر تحفظات، تجاوزات کو روکا جائے گا اور تعمیرات گرادی جائیں گی، کمشنر کی یقین دہانی
ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ وقف کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی اراضی پر ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات شروع ہونے سے کشیدگی اور غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، 327 کنال 9 مرلے پر مشتمل اس اراضی پر قبضہ مافیا نے نظر یں گاڑ رکھی ہیں اور محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے دو چار ماہ بعد تعمیرات کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے،کچھ عرصے کے بعد ایک بار پھر وقف اراضی پر تعمیرات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان کے سیکریٹری مولانا سید غضنفر علی نقوی اور تحریک تحفظ شیعہ وقف کوٹلی امام حسین علیہ السلام کے کنو ینئر بشیر حسین جڑیہ کی زیر قیادت وفد نے کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا، ساتھ ہی نئی تعمیرات کو گرانے کا مطالبہ کیا، مولانا سید غضنفر علی نقوی نے کہا کہ کوٹلی امام حسینؑ پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کریں گے، یہ تجاوزات شہر کے امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ناجائز قابضین کے خلاف ردعمل کا اظہار کرے، وقف کوٹلی امام حسین ؑہمارا عقیدہ اور نجات کا مسئلہ ہے، جس پر ہم کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھ سکتے ، کمشنر جاوید خان مروت نے یقین دہانی کرائی کہ تجاوزات کو روکا جائے گا اور جو تعمیرات ہوچکی ہیں انہیں ختم کردیا جائے گا۔
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- (ڈیرہ اسماعیل خان)کوٹلی امام حسین ؑمیں غیرقانونی تعمیرات پر کشیدگی
(ڈیرہ اسماعیل خان)کوٹلی امام حسین ؑمیں غیرقانونی تعمیرات پر کشیدگی
-
Ilyas - جولائی 3, 2020
- قومی خبریں
- 11
- 0 minute read


































