اسرائیلی خفیہ ادارے نے بتایا سلیمانی کس طیارے میں بغداد آرہے ہیں
تہران (نیوز ڈیسک) میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لیے اسرائیلی انٹیلی جنس نے امریکا کو خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لیے اسرائیلی انٹیلی جنس نے امریکاکی معاونت کی تھی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے ہی امریکاکو تصدیق ہوئی کہ سلیمانی دمشق سے بغداد کس طیارے میں آرہے ہیں،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو ایک مخبر نے شام سے اطلاع دی تھی کہ قاسم سلیمانی کس طیارے میں سوار ہوں گے جس کے بعد اسرائیلی انٹیلی جنس نے مخبر کی اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے اس اطلاع کی توثیق کی تھی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- قاسم سلیمانی پر حملے کیلئے اسرائیل نے معلومات فراہم کیں
قاسم سلیمانی پر حملے کیلئے اسرائیل نے معلومات فراہم کیں
-
Ilyas - جنوری 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 42
- 0 minute read


































