Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

فلسطینی اپنی کامیابی کے راستے پر قدم بڑھا رہے ہیں، صیہونیوں کو ہر حال میں واپس جانا ہوگا، استقامتی محاذ

استقامتی محاذ کے سربراہوں اور رہنماؤں نے فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کا انجام نابودی ہے اور یہ بات وہ خود بھی جانتے ہیں کہ جلد یا بدیر اس کو سرزمین فلسطین سے نکلنا ہوگا۔ صیہونی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، اس کی زندگی ختم ہو چکی ہے اور علاقے کا مستقبل تحریک استقامت ہی طے کرے گی۔ یہ بات حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہی۔
سید حسن نصراللہ نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے المیادین ٹی وی کے خصوصی پروگرام میں کہا کہ آج ایسے عناصر موجود ہیں جن کی وجہ سے بیت المقدس کے بارے میں ہماری ذمہ داری بڑھ گئی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ فلسطینی امنگوں کے بارے میں اپنے موقف کا سچائی و دلیری کے ساتھ اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ فلسطینیوں نے فلسطینی کاز اور جد وجہد سے ہاتھ کھینچ لیا ہے یہ سب سے بڑا بہتان اور جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطین کی نئی نسل ہر حال میں اپنی کامیابی کے راستے پر قدم بڑھا رہی ہے‌‌۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی المیادین ٹی وی کے ورچوئل اجلاس ’المنبر الموحد ‘ سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بیت المقدس اس وقت سخت اور خطرناک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک جانب اسرائیل بیت المقدس کو یہودی شہر بنانے اور فلسطینیوں کا قلع قمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسری جانب مسجد الاقصی پر بتدریج قبضہ کرنے اور زمان و مکان کے لحاظ سے اس کی تقسیم کی کوشش کر رہا ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے بھی اس اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ صہیونی دشمن کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اسے بہرحال فلسطین کو ترک کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی یوم قدس ایک ایسا مقدس دن ہے جس کا ہمارے دین و مذہب سے تعلق ہے کیونکہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی ان تین اہم مقامات میں سے ایک ہے جہاں وحی الہی کا نزول ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی دو مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہیں۔
یمن کی قومی حکومت کے بانی عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ عالمی یوم القدس ایک انتہائی اہم دن ہے اور امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ اس دن اٹھ کھڑی ہو اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے کیونکہ غاصب صہیونی حکومت کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے اور اس حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کا فلسطین کے بارے میں موقف بہت ہی واضح ہے اور وہ فلسطینی عوام اور بیت المقدس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یاد ہے کہ امام خمینی (رہ) کے فرمان پر ہر سال جمعۃ الوداع کو پوری دنیا میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular