یہ شہادت صیہونی سازشوں سے ایرانی مقابلے میں رکاوٹ نہیں بنے گی،الفتح
بغداد(نیوز ڈیسک) عراق کے بڑے سیاسی اتحاد الفتح نے کہاہے کہ محسن فخری زادہ کی شہادت، خطے میں مذموم صیہونی سازشوں سے ایرانی مقابلے میں رکاوٹ نہیں بنے گی ،گروپ نے ایرانی سائنسدان کی شہادت پر رہبر معظم ، ایرانی قوم اور عالمی استکبار کے خلاف برسرپیکار دنیا بھر کے آزاد انسانوں کو تعزیت پیش کی ہے،گرو پ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس جوہری سائنسدان کو صیہونی گماشتوں اور امتِ مسلمہ و اسلامی اقدار کے غداروں نے گولی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ یہ مجرمانہ کارروائی، اسلامی انقلاب کو صیہونی اور صیہونی رڑیم کے ساتھ دوستیاں پالنے والوں کی سازشوں کے مقابلے سے روک نہیں سکتی، یہ شہادت ایرانی قوم کو مزید طاقتور اور منظم بنانے کا موجب بنے گی۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- فخری زادہ کی شہادت ایرانیوں کو مزید مضبوط کرے گی۔…


































