Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غاصب صہیونی فوج کے جنگی طیاروں کی ایک بار پھر غزہ پر بمباری

غاصب صہیونی فوج کے جنگی
طیاروں نے غزہ کے مرکزی اور جنوبی علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔ شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونیوں نے غزہ میں خان یونس، بیدر اور شجاعیہ پر بمباری کی۔ غاصب ٹولے نے بیدر علاقے میں بحری تنصیبات کو ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا۔
صہیونی جنگی طیاروں نے اسی طرح غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے شمال مشرقی علاقے پر بھی بمباری کی۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمتی جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شیخ عجلین پر کئی راکٹ داغے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے بعد رفح میں واقع حشاشین اڈے پر بھی حملہ کیا گیا۔ دریں اثنا عسقلان کے علاقے پر ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد غزہ کے اطراف میں واقع صیہونثی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ ان حملوں اور جوابی حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہو پائی ہیں۔ فلسطین کی جہاد اسلامی اور حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کی ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular