Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عرب امارات کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے نتائج بھگتنا ہوں گے، حماس اور جہاد اسلامی کا انتباہ

غزہ : حماس اور جہاد اسلامی نے اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے افتتاح کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم اور خطے میں آباد قوموں کے حق میں سب سے بڑا ظلم قرار دیا ہے، حماس نے ایک بیان میں کہا کہ عرب امارات کے اس اقدام سے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف ظلم اور مقدس مقامات کی توہین کا سلسلہ جاری رکھنے کی مزید ترغیب ملے گی، زیادہ وقت نہیں گزرے گا کہ صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ملکوں کو فلسطینی قوم اور علاقے کی دیگر اقوام کے خلاف اپنے اس مجرمانہ اقدام کے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، جہاد اسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ تاریخ اس بات کو ہمیشہ یاد رکھے گی کہ ابوظہبی کے حکام نے ایسے وقت میں مقبوضہ فلسطین میں سفارتخانہ قائم کیا ہے جب اسرائیل نے القدس شریف اور مسجد الاقصی کے خلاف مجرمانہ اقدامات اور فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کا سلسلہ تیز کردیا ہے، ہوسکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ بھی 1948 میں بے گھر کئے گئے کسی فلسطینی کے تباہ شدہ مکان کے ملبے پر قائم ہوا ہو، اسرائل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام فلسطینی عوام اور اسلامی دنیا کے خلاف سب سے بڑی خیانت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular