Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

شیعہ علما اور ذاکرین پر توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمات کی بھرمار

 تھانہ گلبرگ کراچی میں علامہ طالب جوہری کے بیٹے امجد رضا جوہری کے خلاف مقدمہ درج،اسلام آباد میں علامہ شیخ سخاوت علی قمی کے خلاف پرچہ کٹ گیا
شیعہ مخالف گروہ بیرونی فنڈنگ پر ایف آئی آرز کا اندراج کروا رہا ہے، ہم امن کی وجہ سے خاموش ہیں اسے کمزوری نہ سمجھا جائے،: جعفریہ الائنس پاکستان
اسلام آباد/کراچی (نیوز ڈیسک) ملک دشمن کالعدم تنظیوں نے شیعہ علما،خطبائ ، ذاکرین اورمجالس کے منتظمین کیخلاف توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمات درج کرانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے ، جبکہ سوشل میڈیا پر کھلے عام تکفیری عناصر اور تکفیری وناصبی مولویوں کی جانب سے شان اہل بیت ع اور امام زمانہ ع میں بدترین گستاخیوں پر حکومت، پولیس اور عدلیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، کراچی میں کالعدم کے عہدیدار کی جانب سے تھانہ گلبرگ میں علامہ طالب جوہری کے بیٹے اور معروف ذاکر امجد رضا جوہری کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جس میں خلفاثلاثہ اور توہین صحابہ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں،امجد رضا جوہری نے امام بارگاہ آل عبا میں یوم علی پر مجالس عزا سے خطاب کیا تھا،ادھر اسلام آباد میں نامور خطیب وذاکر اہل بیت علامہ شیخ سخاوت علی قمی کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے، : جعفریہ الائنس نے علامہ طالب جوہری کے بیٹے اور معروف ذاکر امجد رضا جوہری کے خلاف توہین صحابہ کی ایف آئی آر درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے،کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ ایک ناصبی مولوی جو کہ مسلسل شیعہ مکتب کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اور شیعہ مخالف گروہ بیرونی فنڈنگ پر ہمارے علما ئے کرام، خطبا و ذاکرین عظام،شعرائے کرام، جلوس ہائے عزا کے پرمٹ ہولڈرز، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کیخلاف بلاوجہ ایف آئی آرز کا اندراج کروا رہا ہے، ہم اس ملک میں امن کی وجہ سے خاموش ہیں اسے کمزوری نہ سمجھا جائے،انہوں نے بول نیوز چینل پر فرقہ واریت پھیلانے کی مذمت کی اور اسے تشویشناک قرار دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular