
سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، عوامی مقامات اور پارکس بھی 15 اگست تک بند رہیں گے جبکہ سینما ہالز کو مزید ایک ماہ کےلئے بند رکھا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مزارات اور تمام قسم کی تقریبات بھی ایک ماہ مکمل بند ہونگی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔


































