کولمبو(نیوز ڈیسک) سری لنکن پولیس نے 2019 میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں پر ہوئے حملوں کی تحقیقات تیز کرنے کے دباو کے بعد ایک اہم مسلمان قانون ساز کو گرفتار کرلیا،سابق وزیر ریشد بدیع الدین کو پروینشن آف ٹیررازم ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیاہے ،پولیس ترجمان کے مطابق ان کے حملہ کرنے والے خود کش حملہ آوروں کے ساتھ روابط تھے۔


































