امریکی موجودگی خطے کی اقوام کی سلامتی اور امن میں مداخلت ہے
بغداد(نیوز ڈیسک) ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے امریکا پر اعتماد کو دنیا بھر کے ملکوں کی غلطی قرار دیا،بغداد میں عراقی کردستان ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی کے خصوصی ایلچی ہوشیار زیباری سے بات چیت کرتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ تاریخ واضح کرے گی کہ امریکا پر اعتماد کرنا ایک غلطی ہے ،انہوں نے علاقے میں امریکی موجودگی کو خطے کی اقوام کی سلامتی اور امن میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی کردستان کی سلامتی اور امن ایران کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ، ایران تمام کرد تنظیموں اور جماعتوں کے درمیان اتحاد کا خواہاں ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کے باہمی اختلافات کے نتیجے میں خطے کی سلامتی کے دشمنوں کو مداخلت کا موقع ملے گا ،انہوں نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ملاقات کی ، عراقی قوم کے نام ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کا سلام پہنچایا اور عوام کے لئے سربلندی و پیشرفت اور حکومت کے لئے خود مختاری و کامیابی کی دعا کی
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- دنیا کے ممالک کا امریکا پر اعتماد تاریخی غلطی ہے،…


































