Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

جب بھارتی سفارت کاروں کو کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنا تھی تو رسائی کیوں مانگی، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن بار بار سفارت کاروں کو پکارتا رہا، لیکن انہوں نے اس کی ایک نہ سنی۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قونصلر رسائی کی ضرورت کے مطابق تمام اقدامات کیے گئے، بھارتی سفارتکاروں نے کلبھوشن تک رسائی کے بجائے راہ فرار اختیار کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے 2 سفارت کاروں کو قونصلر رسائی دی گئی، جو بات طے ہوئی تھی، اس کے تحت قونصلر رسائی دی گئی، تاہم اس موقعے پر بھی بھارت کی بدنیتی سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتکار قونصلر رسائی چاہتے ہی نہیں تھے۔ کلبھوشن اپنے ملک کے سفارتکاروں کو پکارتا رہا لیکن وہ چلے گئے، وہ کہتا رہا مجھ سے بات کریں، لیکن بھارتی سفارتی نمائندوں نے کوئی جواب تک نہیں دیا، ان کا رویہ حیران کن تھا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب سفارت کاروں کو کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنا تھی تو رسائی کیوں مانگی، بھارتی سفارت کاروں کو درمیان میں شیشے پر اعتراض تھا وہ بھی ہٹا دیا، سفارتکاروں نے آڈیو ویڈیو ریکارڈ پر اعترض کیا وہ بھی نہیں کی، بھارتی سفارت کاروں کی تمام باتیں تسلیم کی گئیں لیکن پھر بھی وہ اپنے ہم وطن سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular