Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

بغداد: یکے بعد دیگرے 2 خودکش بم دھماکے، 32 افراد شہید، 110 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 110 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے دارالحکومت بغداد کے طائران اسکوائر بازار میں اس وقت ہوئے جب خودکش بمباروں نے پُرہجوم مارکیٹ میں لوگوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اُڑایا۔
امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔
خودکش حملوں میں اب تک 32 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 110 زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے طبیعت خرابی کا بہانہ کیا، جب بازار میں موجود لوگ اس کے ارد گرد جمع ہوگئے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب واقعہ کے فوری بعد لوگ امدادی کاموں کیلئے جمع ہوئے۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے، بغداد میں تین سال بعد کوئی خودکش دھماکا ہوا ہے، کسی گروپ نے ابھی تک دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular