
اگر آپ اربعین پر کربلا نہیں جاسکے تو اپنی فیملی کے ساتھ اکٹھے بیٹھ کر اربعین پر پیادہ روی کے دوران ہونے والے واقعات، ایک عظیم اجتماع کی ہمدلی، بھائی چارہ، دوسروں کی خدمت، مولا حسینؑ سے عشق اور ایک دوسرے کے لیے ایثار کی داستانیں وغیرہ اپنے بچوں کے سامنے بیان کریں۔
ایک خاندان کے افراد کے درمیان جب اس طرح کی بیٹھک ہو گی تو اس سے کربلا میں اربعین پر جانے کا جذبہ، محبت اور معرفت میں اضافہ ہو گا۔


































