Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا نے پاکستان سمیت 10 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی فہرست میں شامل کرلیا

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان اور افغانستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی سے متعلق خصوصی تشویش کے حامل ملک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے سب سےپہلے دسمبر 2018 میں پاکستان کواس فہرست میں شامل کیا اور 2020 میں بھی اسے برقرار رکھا۔ رواں سال جنوری میں برسراقتدار آنے والی جوبائیڈن انتظامیہ نے دو تبدیلیوں کے ساتھ پرانی فہرست کو برقرار رکھا۔ روس کو شامل کرتے ہوئے سوڈان کو سی پی سی فہرست سے نکال دیا۔ اس فہرست میں ان ممالک کورکھا جاتا ہےجہاں منظم (اور) جاری مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہوں، امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ میں برما، چین، اریٹیریا، ایران، ڈی پی آر کے، پاکستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق سی پی سی کی فہرست میں شامل کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الجزائر، کوموروس، کیوبا اور نکاراگوا کو ان حکومتوں کے لیے خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کیا جا رہا ہے جو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث رہی ہیں۔ سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے الشباب، بوکو حرام، حیات تحریر الشام، حوثی، داعش، آئی ایس آئی ایس- گریٹر سہارا، داعش- مغربی افریقا، جماعت نصر الاسلام والمسلمین اور طالبان کو بھی خاص تشویش کی تنظیموں کے طور پر نامزد کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular