Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا اینگلر کی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا اینگلر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معزز مہمان نے خطے کے امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، افغان امن عمل میں پیشرفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ انسداد کورونا کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کو مکمل سنجیدگی سے سپورٹ کر رہا ہے، مستحکم، پرامن ترقی کرتا افغانستان خطے، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، توقع ہے پاکستان امریکا کے درمیان ہر شعبے میں وسیع باہمی تعاون فروغ پائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں تمام شعبوں میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ کی توقع رکھتے ہیں، پاکستان نے مخلصانہ طور پر افغان امن عمل کی حمایت کی ہے۔ مستحکم اور پر امن افغانستان خطے خصوصاً پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلسل علاقائی و استحکام کیلئے کلیدی کاوشیں قابل قدر ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular